سونے اور چاندی 16

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 181 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 108 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 256 روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں