پاکستان سٹاک مارکیٹ 8

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 413 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار 5 سو سے زائد پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 233 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 419 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 768 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 186 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں