کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیتموں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر کمی کیساتھ 3 ہزار 980 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 373 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے تک پہنچ گئی۔









