لین جیان 16

عالمی معیشت کی جامع ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے فرانس کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے “عالمی ہم آہنگی ترقیاتی سربراہی اجلاس” میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور خطاب کیا۔

جمعہ کے روز نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ترقی کو ترجیح دینا اور عالمی معیشت کی جامع ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے، بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات کو آگے بڑھانے اور مختلف ممالک کے تقابلی فوائد کو معروضی اور حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلے پن اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے آزاد، منصفانہ اور سہل تجارتی ماحول کی تشکیل پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔

نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی متعلقہ صنعتوں کی مسابقتی برتری ، سبسڈی یا تحفظ پسندی کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ اصلاحات کو مستقل مزاجی سے گہرا کرنے اور جدت طرازی پر مبنی ترقی کو فروغ دینے، اور چینی عوام اور کاروباری اداروں کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مزید وسعت دینے کے لیے پُر عزم ہے، اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دے کر عالمی معیشت کی پائیدار ترقی،اعتماد اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں