اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اکتوبر 1948ء کو پیر کلیوا کی چوٹی پر نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے دشمن کی پیش قدمی روکی، وطن کے دفاع میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی جرات اور فرض شناسی قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ پیر کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی،
بہادری کے اعتراف میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو ہلال کشمیر سے نوازا گیا، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی زندگی وطن سے محبت، وفاداری اور قربانی کا درس دیتی ہے، نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں وطن کی خدمت و حفاظت کے لیے ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔









