طارق فضل چودھری 15

طارق فضل چوہدری کا اک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی جرت، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی جرت، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے وطن کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمیشہ بے مثال عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر یوم بحریہ کے موقع پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے وطن کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے ہمیشہ بے مثال عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،1965 کی جنگ میں آپریشن دوارکا ہماری عسکری تاریخ کا قابلِ فخر باب ہے جس نے دشمن کے خلاف پاکستان کی بحری قوت، حکمتِ عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے محافظوں، شہدا اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں،پاک بحریہ ہماری قومی سلامتی اور خودمختاری کی مضبوط محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم وطن کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں