لاہور جنرل ہسپتال 287

صوبائی صدر پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن رانا پرویز کی اہلیہ کی رسم قل کل جنرل ہسپتال میں ہو گی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی صدر پاکستان ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن رانا پرویز کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر، پروفیسر غیاث النبی طیب، انتظامی ڈاکٹرز، سماجی و سیاسی شخصیات سمیت پیرا میڈیکس کی کثیر تعدادشریک ہوئی۔

مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل و قرآن خوانی کل بروز جمعرات بعد نماز ظہر رہائشی کالونی جنرل ہسپتال میں رانا پرویز کی رہائشگاہ پر ہو گی۔دریں اثناء چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ پنز پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے رانا پرویز سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں