آصف علی زرداری 16

صدرِ کا جنوبی وزیرستان اور دیر میں فتنہ الخوارج کے دس دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان اور دیر میں فتنہ الخوارج کے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دس دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

جمعے کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں