آصف علی زرداری 105

صدر وزیراعظم کی خیبر پختونخوا میں کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زدراری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے7 خوارج جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور شمالی وزیرستان میں شہید 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کے پی میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پذیرائی کی۔وزیراعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرواستقامت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حکومت اورسیکیورٹی فورسز ملک سیدہشتگردی کیمکمل سدباب کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں