آصف علی زرداری 57

صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جیس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں24 خوارج کا ہلاک ہونا اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں