آصف علی زرداری 8

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،بلوچستان میں کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے موثر روابط ضروری ہیں۔

بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے یہاں ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ خصوصی توجہ اور وسائل کا حقدارہے،

بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی،وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا۔ صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور اور بلوچستان کے سابق وزیر میر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں