لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر آصف زرداری نے لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، اس دوران سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس ملاقات کے دوران سسٹم ری سیٹ، نئے صوبوں کے قیام اور انتظامی یونٹس کے معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ امن و امان اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر بھی بات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے صدر زرداری گورنر پنجاب سلیم حیدر کے ساتھ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔دوسری طرف حکومتی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بھی ہوئی جس میں اہم قانون سازی کے معاملات پر پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی گئی۔
حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر طارق فضل اور بلال کیانی شامل تھے، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کے حق میں ڈالنے کے لیے بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومتی تجاویز پر مشاورت کے بعد حتمی مؤقف اختیار کیے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران حکومتی وفد کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔









