آصف علی زرداری 15

صدر زرداری کا رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مرحوم نعیم کھرل کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں