آصف علی زرداری 49

صدر زرداری کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر آصف علی زرداری نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔

صدر مملکت نے پاک آرمی کے حوالدار محمد نوید شہزاد اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔صدر مملکت نے حوالدار محمد نوید شہزاد اور سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم اپنے شہداء اور انکے اہلِ خانہ کی احسان مند رہے گی، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں