آصف علی زرداری 11

صدر زرداری کا 16 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں کامیاب سکیورٹی آپریشن کے دوران 16 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری طاقت سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، شمالی وزیرستان میں جامِ شہادت نوش کرنے والے حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شمالی وزیرستان میں مثالی دھول چٹائی گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے جاری عزمِ استحکام کے تحت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری طاقت سے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں