لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نئے چہروں کو آگے آنے اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں،نئے فنکار اپنی محنت، تخلیقی سوچ اور منفرد انداز سے انڈسٹری میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ ہدایت کاری کے شعبے میں بھی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملنا چاہیے،
نئے ہدایتکاروں کو مواقع فراہم کرنے سے فلم بینی کے انداز میں جدت پیدا ہو سکتی ہے، سینئر فنکاروں اور تجربہ کار ہدایت کاروں کو نئے ٹیلنٹ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کے لیے میرٹ، محنت اور صلاحیتوں کی قدر کرنا ضروری ہے۔ ریشم نے زور دیا کہ نئے فنکاروں اور ہدایتکاروں کو مناسب مواقع دے کر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔









