بلاول بھٹو 110

سید علی شاہ گیلانی نے کشمیریوں کی جدوجہد حق ِ خودارادیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا’ بلاول بھٹو

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے، سید علی شاہ گیلانی نے کشمیریوں کی جدوجہد حق ِ خودارادیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی جیسے بنیادی انسانی حقوق کے لیے سید علی شاہ گیلانی کی جدوجہد اور غیرمتزلزل عزم مشعل راہ ہے،تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پورے خطے کا امن واستحکام اور ترقی خطرے میں ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل صرف سلامتی کونسل کی قرارداد اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے میں ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد برائے حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں