کراچی /لاہور( نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سیاست کے معتبر نام آگے آئیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں ،ملک کو درپیش چیلنجز اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر قومی یکجہتی اور مضبوط اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں انہوںکہا کہ موجودہ حالات میں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے۔ سیاسی کشیدگی اور محاذ آرائی سے معیشت سمیت مختلف شعبے متاثر ہوتے ہیں جس کا براہ راست اثر عام عوام پر پڑتا ہے۔
اشرف بھٹی نے زور دیا کہ تمام سیاسی قوتیں مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان کسی طویل سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر ایسا لائحہ عمل تشکیل دینا چاہیے جس سے سیاسی استحکام، معاشی بحالی اور قومی اتحاد کو فروغ ملے۔









