احمد رندھاوا 34

سکول میں دو سال بڑی لڑکی پسند آئی جو آج مشہور اداکارہ ہے’احمد رندھاوا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) اداکار احمد رندھاوا نے انکشاف کیا ہے کہ سکول کے دنوں میں دو سال بڑی لڑکی پسند آئی جو آج مشہور اداکارہ ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے نوعمری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں طالب علم تھا تو ایک لڑکی پسند آئی وہ دو سال بڑی تھی اور سکول میں بہت مشہور تھی.

وہ بعد میں میڈیا میں بھی مشہور ہوگئی اس لیے اب میں اس کا نام نہیں لے رہا۔احمد رندھاوا نے بتایا کہ اس لڑکی کے ساتھ میرے کسی دوست کی دوستی نہیں تھی اس لیے میں چند لوگوں سے کہا کہ وہ اسے بتائیں کہ میں اسے پسند کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں