سپریم کورٹ آف پاکستان 17

سپریم کورٹ، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم، اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر چیمبر اپیل منظور کرتے ہوئے رجسٹرار کے اعتراضات کالعدم قرار دے دیے اور درخواست کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس نے جمعہ کوچیمبر میں اپیل کی سماعت کی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل عذیر کرامت بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دستخط شدہ وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق اپیل کو باقاعدہ نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے عظمیٰ خان کے زیر سماعت مقدمے کے ساتھ منسلک کر دیا۔چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی اور عظمیٰ خان کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی منظور کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں