سپریم کورٹ آف پاکستان 16

سپریم کورٹ، ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر 12 مئی کو سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ہائیکورٹ کے عبوری حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں