لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ اے ملک نے زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ملزم وسیم عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
وکیل کے مطابق ملزم پر سیالکوٹ میں واقع دو کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے،لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت مسترد کی،درخواست گزار ملزم اور مدعی مقدمہ کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے،زمین درخواست گزار کے زیر استعمال ہے،مدعی مقدمہ نے ملی بھگت کر کے درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرئے۔
عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ۔









