کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 932 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 768 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 186 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 641 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 417 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









