انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترک صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے فن لینڈ اور سویڈن کے وفود کے ساتھ ترکی کی بات چیت ‘متوقع سطح پر نہیں تھی۔ ترکی دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی نیٹو میں شمولیت کو قبول نہیں کر سکتا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک انٹرویومیں کہاکہ جب تک طیب ایردوآن جمہوریہ ترکی کے سربراہ ہیں، ہم یقینی طور پر نیٹو میں شمولیت کی خواہش رکھنے والے ان ممالک کے لیے ہاں نہیں کہہ سکتے، جو دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔









