سونے 12

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 9 ہزار 720 روپے سستا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 720 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 716 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 748 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 422 روپے مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان برقرار رہا، عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کمی کے بعد 6 ہزار 889 ڈالر تک آ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں