سندھ ہائی کورٹ 35

سندھ ہائیکورٹ، اواب علوی کے کیخلاف سفری پابندیوں سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کے کیخلاف سفری پابندیوں سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیاہے ۔

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کے کیخلاف سفری پابندیوں سے متعلق ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ 7 اپریل کو درخواست گزار کو بیرون ملک سفر سے روکا گیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود درخواستگزار کیخلاف دوبارہ سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عدالت نے فروری میں درخواستگزار کا نام اسٹاپ لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹر سندھ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن و دیگر کو توہین عدالت کا ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں