سندھ ہائی کورٹ 10

سندھ ہائیکورٹ: سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور نتائج کے خلاف درخواستوں کی سماعت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور نتائج کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے مقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کی ری پریزنٹیشن زیر التوا ہے، لہذا پہلے اس معاملے کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس مرحلے پر کسی تیسرے فریق کا کوئی کردار نہیں اور درخواست گزاروں نے متعلقہ قانون کو بھی چیلنج نہیں کیا۔دوسری جانب درخواست گزاروں کے وکیل نے مقف اپنایا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے اپنے مفاد کے مطابق قوانین وضع کیے ہوئے ہیں۔دوران سماعت جسٹس نثار احمد بھمبھرو نے ریمارکس دیے کہ عدالت کا مقصد یہ ہے کہ مستقبل میں ایسے مزید مقدمات سامنے نہ آئیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ جب تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملے گی، معاملات درست نہیں ہوں گے۔سماعت کے دوران کامیاب امیدواروں نے بھی عدالت میں موقف پیش کرنے کی کوشش کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر ان کے وکلا موجود ہیں تو وہی دلائل دیں۔متاثرہ امیدواروں نے مقف اختیار کیا کہ بعض ایسے مضامین میں نتائج مرتب کیے گئے جن میں کامیابی ممکن نظر نہیں آتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں