سندھ ہائی کورٹ 10

سندھ ہائی کورٹ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار سے متعلق درخواست مسترد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے، معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو ترتیب دینا حکومت کا کام ہے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار بنیادی حق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔عدالتی حکم کے مطابق صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عدم اطمینان آئینی درخواست کا جواز نہیں بنتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں