عدالت 37

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کا لاپتا شہری کی واپسی پر اطمینان کا اظہار،درخواست نمٹادی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے محمود آباد سے لاپتا شہری کی واپسی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں محمود آباد سے لاپتا شہری محمد خان کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پولیس نے عدالت کو رپورٹ پیش کی کہ گمشدہ شہری محمد خان بحفاظت گھر واپس آچکا ہے۔عدالت نے شہری کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں