عمران اسماعیل 163

سندھ حکومت جو بو رہی ہے انکو وہی کاٹنا پڑے گا،سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ کےسابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جو بو رہی ہے انکو وہی کاٹنا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے لکھا کہ حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سندھ حکومت کو انتباہ کرتا ہوں کہ آپ جو بو رہے ہیں وہی کاٹنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں