ریاض (رپورٹنگ آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں آبنائے ہرمز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا، ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی کو ناگزیر قرار دیا۔









