شہزادہ محمد بن سلمان 103

سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کے درمیان خطے کی صورت حال پر بات چیت

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بات چیت میں دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں عید الفطر کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں