نادیہ خان 11

سعود قاسمی نے نادیہ خان کو فسادن قرار دے دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکار سعود قاسمی نے نادیہ خان کو شوبز شخصیات کے درمیان تنازعات بڑھانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں فسادن کہہ دیا۔سعود کانجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی وی پر متنازع سوالات پوچھ کر فنکاروں کے درمیان اختلافات پیدا کیے جاتے ہیں، نادیہ خان ماضی میں بھی مختلف شخصیات سے متعلق بیانات کے ذریعے تنازعات کو ہوا دیتی رہی ہیں۔

سعود کے مطابق انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں اور تنازعات چند دن میں خود ہی ختم ہو جاتے ہیں، اس لیے انہیں مزید نہیں بڑھانا چاہیے۔نادیہ خان نے بھی فوری ردعمل دیتے ہوئے سعود کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ان کی باتیں انہی کے خلاف چلی گئیں۔انہوں نے واسع چوہدری پر بھی تنقید کرتے ہوئے انہیں شو کی ریٹنگ کیلئے سستی شہرت حاصل کرنے کا طعنہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں