سعد رفیق 117

سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔

سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمہ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں