اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کو ان کے 78ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ پیر کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے نے 1948 کی جنگ کے دوران بزدل دشمن کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے وطن کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرکے جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔
ان کی بہادری اور قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو بے مثال شجاعت اور لازوال قربانی کے اعتراف میں اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج کے جوانوں نے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن کی سرحدوں اور سلامتی کا دفاع کیا،مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے حقیقی قومی ہیروز ہیں۔قوم اپنے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔









