عبد الرزاق دائود 144

ستمبر میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد اضافہ ہوا’ عبد الرزاق دائود

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ستمبر میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ستمبر میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں 16فیصد اضافہ ہوا ہے۔ستمبر2020 میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر تھی۔حکومت کو توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، سرمایہ کاری کی وجہ سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں