عدالت 24

سانحہ 9 مئی مقدمات،میاں محمود الرشید کی اپیل اور سزا معطلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں 10سال قید کی سزا پانے والے میاں محمود الرشید کی سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 20اپریل کو مقرر کی ہے۔

کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا، جس میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہوں گے۔عدالتی کارروائی کے دوران میاں محمود الرشید کی جانب سے وکیل ذوالقرنین سکندر عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی کیس کی پیروی کریں گے۔عدالت سزا معطلی اور اپیل دونوں درخواستوں پر سماعت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں