روسی وزیر خارجہ 111

روسی وزیر خارجہ آج بنگلادیش کا2 روزہ دورہ کریں گے

ماسکو(رپور ٹنگ آن لائن)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 7 سے 8 ستمبر تک بنگلادیش کا دو روزہ دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بتایاکہ سرگئی لاروف بنگلادیشی ہم منصب عبدالمومن سے ملاقات کریں گے۔

سرگئی لاروف کی بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے بھی ملاقات ہوگی۔روس کے وزیر خارجہ بنگلادیشی حکام سے دو طرفہ تعاون کے امکانات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں