شہباز شریف 17

روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا انتظام اولین ترجیح ہے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ہنر مند افرادی قوت معیشت، صنعت اور معاشرتی تنوع میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

شہبازشریف نے روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں