مہنگائی 54

رواں ہفتے مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 13.98 فیصد پر پہنچ گئی ہے، گزشتہ ہفتے تک ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 12.16 فیصد تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی اور 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3.13 فیصد، بریڈ 0.91 فیصد اور کوکنگ آئل 0.69 فیصد مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈے، مٹن، چکن اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 27.65 فیصد اور پیاز 9.35 فیصد سستی ہوئی جبکہ ڈیزل، ایل پی جی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں