حنیف عباسی 16

دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا پولیس، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری ملک کے امن کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں