خواجہ سعد رفیق 14

دھرنا مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پر امن احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے ‘ سعد رفیق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے آزاد جموں و کشمیر کے دھرنا مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے پر امن احتجاج کرنے والے طلبہ رہنمائوں، کارکنان اور تمام مردخواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں کے خلاف 7ATA اور 324 سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت کے مقدمات قائم کیے جانا غیر قانونی اقدام ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والی خواتین کو جیلوں میں بھیجنا نہایت نامناسب اقدام ہے،احتجاج سے کونسی قیامت ٹوٹ پڑی تھی ؟،5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری طلبہ اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ہاسٹلز پر چھاپے غلط پیغام دے رہے ہیں۔ اگر مظاھرین کو منتشر کرنے کیلئے گرفتار کرہی لیا تھا تو اسی شام ان کی رہائی عمل میں لائی جانی چاہیے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں