طارق فضل چوہدری 53

خیبرپختونخوا میں پاک-افغان سرحد پر دشمن کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانا مسلح افواج کی بے مثال صلاحیت و فولادی عزم کا ثبوت ہے،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاک-افغان سرحد پر دشمن کی دراندازی کی کوششوں کو جس جرات، موثر حکمت عملی اور بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا، وہ ہماری مسلح افواج کی بے مثال صلاحیت اور فولادی عزم کا ثبوت ہے۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دلیر سپاہیوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا بلکہ یہ واضح پیغام بھی دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام صرف ناکامی اور رسوائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے محافظوں پر ناز کرتی ہے، ہم ایک ہیں، متحد ہیں اور اپنے اس عہد پر قائم ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کسی قیمت پر نہیں، کبھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں