اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایمرجنسی لگانا ناگزیر ہو چکا تھا۔
اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہونے کے باعث ایمرجنسی ناگزیر تھی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی 13 سال حکومت رہی، خیبرپختونخوا میں 13 سال میں تباہی ہی تباہی ہوئی، خیبرپختونخوا عوام کا صوبہ ہے، کسی کی جاگیر نہیں، دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، ایس نہیں ہو سکتا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ من مانیاں کرتے پھریں








