عاصم افتخار 16

خطے میں بڑھتی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، پاکستان

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات ہی متنازع امور کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، تشدد اور عدم استحکام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، پاکستان کشیدگی میں کمی، جنگ بندی اور علاقائی استحکام کے لیے تعمیری سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حساس مذاکرات کے دوران ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کیا جائے جو غلط فہمیوں کو جنم دیں، تمام تر توجہ اور کوششیں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں