تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یمن کے حوثی باغیوں نے لڑائی ختم کروانے کیلئے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عراقی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے یمن تنازع میں مصر کی ممکنہ فوجی مداخلت سے متعلق سوال پر کہا کہ کسی بھی بیرونی مداخلت سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مصر ماضی میں تہران کو بتا چکا ہے کہ وہ یمن کے تنازع میں براہ راست مداخلت نہیں کرے گا۔









