اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاہے کہ حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔نگران وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت حج انتظامات ڈی بریفنگ سیشن ہوا جس میں وزیر مذہبی امور نے کہاکہ گزشتہ حج انتظامات کا بغور جائزہ لے کر مزید بہتری لائی جائے،حج پالیسی کی جلد منظوری سے انتظامات میں مزید بہتری آئے گی۔
بتایاگیا کہ حج 2023 کے انتظامات ہر لحاظ سے مثالی رہے،سخت موسم اور رش کے باوجود حج انتظامات کی تعریف کی گئی،حج اخراجات میں بچت کی رقوم حجاج کرام کو واپس کی گئیں،لانگ ٹرم حج پالیسی لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حج 2024 کیلئے درخواستیں جلد طلب کرنے پر غور کیا گیا ،آئندہ سالوں کیلئے عازمین حج کو اقساط میں رقم جمع کرانے کی تجویز دی گئی ۔بتایاگیاکہ تاریخ میں پہلی بار 12 ارب روپیہ حجاج کو واپس کی گیا۔









