کنگنا رناوت 12

جیا بچن صحافی پر برہم، مائیک پیچھے ہٹا دیا، کنگنا رناوت کا طنزیہ ردِعمل

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے جیا بچن کی جانب سے احتجاج کے دوران صحافی کا مائیک ہٹانے کے واقعے پر طنزیہ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں جیا بچن کو صحافی کے سوال پر برہمی کا اظہار کرتے اور مائیک پیچھے ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔صحافی نے احتجاجی پلے کارڈ سے متعلق سوال کیا تو جیا بچن نے کہا کہ معاملے کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، جب صحافی نے پوچھا کہ معاملہ کیا ہے تو جیا بچن نے جواب دیا کہ نہیں بتائوں گی۔کنگنا رناوت نے ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جیا بچن کے جواب پر طنز کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ جب آپ پوری دنیا کے سامنے اپنا مقف پیش کرنے کے لیے دھرنے پر بیٹھیں، لیکن جب آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کا مقف کیا ہے تو جواب ہو نہیں بتائوں گی۔جیا بچن اپوزیشن جماعتوں کے بھارتی الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج میں شریک ہیں۔اپوزیشن جماعتیں بھارتی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں