جسٹس امین الدین خان 108

جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ تعیناتی کا معاملہ، ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)جسٹس امین الدین خان کی سپریم کورٹ تعیناتی کے معاملے پررجسٹرار آفس اعتراضات کیخلاف ان چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی گئی۔

جسٹس جمال مندوخیل چھ جنوری کو چیمبرمیں اپیل پرسماعت کریں گے۔سابق چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ وقارسیٹھ مرحوم نے آئوٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی تھی۔

درخواست میں سابق ججزمظاہرنقوی اورقاضی امین کی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی تھی۔رجسٹرارآفس نے 2020 میں اعتراضات عائد کرکے درخواست واپس کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں