امین الحق 114

جب کسی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگی تو وزارتِ آئی ٹی نے اس پر آواز اٹھائی، امین الحق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ جب کسی سوشل میڈیا ایپ پر پابندی لگی تو وزارتِ آئی ٹی نے اس پر آواز اٹھائی اس حوالے سے امین الحق نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ایسے کسی بھی مداخلت کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو۔

انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سال میں 77 ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی منصوبے شروع کیے، آج 3 سال مکمل ہونے پر آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی پارکس بنائے گئے اور مختلف پالیسیاں پاس کرائی گئیں، کوشش کی کہ آئی ٹی میں چیزوں کو آگے لے کر جائیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کمپنیاں بنائی گئیں جس کے باعث ا?ج موبال فون یہاں بن رہا ہے، پہلی دفعہ پاکستان نے اسمارٹ فون ایکسپورٹ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں